متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کا برطانیہ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔
برطانوی ہوم آفس کے مطابق ویزا منسوخی کی وجہ نامکمل اور مشکوک دستاویزات ہیں، جب کہ رجب بٹ پر درخواست کے وقت اہم تفصیلات چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ سمیت متعدد یوٹیوبرز کے خلاف مزید مقدمات کھل گئے ہیں، جن کی تحقیقات برطانوی حکام کی جانب سے جاری ہیں۔
برطانوی ہوم آفس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فراہم کردہ دستاویزات میں تضادات پائے گئے، جس کے باعث رجب بٹ کا ویزا فوری طور پر منسوخ کیا گیا۔






















