امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔
کسانوں کیلئےپیکج کااعلان کرنےکی تقریب کےدوران امریکی صدر نےکہاکہ بھارت اپنا چاول امریکی مارکیٹ میں ڈمپ کررہا ہے،جس کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ اس معاملے کو دیکھیں گےبھارت مزید ایسا نہیں کرسکےگا،امریکا کی جانب سے پہلے ہی بھارتی مصنوعات پر پچاس فیصد ٹیرف عائد ہے۔





















