پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوووسو بیانتو کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔
دونوں ملکوں میں چھوٹے، درمیانے کاروبار کی ترقی کیلئے تعاون، تاریخی دستاویزات، ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان حلال تجارت، سرٹیفکیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈونیشین ایڈاسکالرشپ پروگرام کا معاہدہ بے پاگیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ملاقات میں میڈیکل، ہیلتھ، ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پربات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی تجارت میں توازن پربات چیت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہماری آج کی بات چیت انتہائی مثبت اور تعمیری رہی، پاکستانی ڈاکٹرز، میڈیکل پروفیسرز، ماہرین انڈونیشیا بھیجنے پراتفاق ہوا۔
صدرانڈونیشیا پرابووسوبیانتو نے کہا کہ پاکستان میں شاندارمیزبانی اور استقبال پر شکریہ اداکرتاہوں، فضائی حدودمیں جے ایف17طیاروں کی سلامی میرےلیے اعزاز ہے، تعلیم، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے۔
پرابووسوبیانتو نے کہا کہ ہم نےمختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں،ایم اویوز کا تبادلہ کیا، پاکستان کی جانب سے شعب صحت میں تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ غزہ کے معاملے پر ہم نے مشترکہ مؤقف اپنایا۔






















