خیبرپختونخوا نگران کابینہ اراکین کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔ انجینئر احمد جان،عامر ندیم درانی،ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ اور ظفراللہ خان کےمحکمے تبدیل کئے گئے ہیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سید عامرعبداللہ کو قبائل امور کے ساتھ انڈسٹری، کامرس اور فنی تعلیم کے محکمے دئیے گئے انجینئر احمد جان سےمنرل ڈیولپمنٹ اوتوانائی کا وازرت واپس لے کر کمیونیکیشن اینڈ ورک اورآبپاشی کے محکمے تفویض انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اسی طرح ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزارتیں واپس لیکرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اورمنرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان حوالہ اسی طرح ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لیکر ہاوسنگ ، ٹرانسپورٹ اورماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے۔