سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نےگیس فراہمی کاشیڈول واپس لے لیا۔ نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کوصبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔
سینئرجنرل مینجر سوئی نادرن گیس جواد نسیم کا کہنا ہے کہ گیس وافر موجود ہے اور گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔ جن علاقوں میں گیس تعطل آتا ہے وہاں کمپریسر کا استعمال ہوتا ہے۔ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں ضیاع نہ کریں۔






















