پنجاب حکومت نے لاہور میں ریلوے کے زیراستعمال اراضی وفاقی حکومت کومنتقل کردی۔
پانچ تحصیلوں میں موجود پانچ ہزار ایک سوانیس کنال زمین ریلوے کےنام منقتل کی گئی،رائیونڈ، ماڈل ٹاؤن، شالامار، کینٹ اور سٹی میں موجود اراضی منتقل کی گئی۔
رائے ونڈ میں 933 کنال اور10 مرلے اراضی منتقل کی گئی،تحصیل ماڈل ٹائون میں 2493 کنال 6 مرلے اراضی ریلوے کےنام منتقل کردی گئی۔
تحصیل شالیمارمیں 573 کنال 8 مرلے اراضی منتقل کی گئی،تحصیل کینٹ کی 569 کنال 18مرلہ اورسٹی میں 188 کنال سےزائد اراضی منتقل کی گئی۔