پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران شریک تھے۔
اعزازی دستے کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی۔ مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔



















