قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چیف وہپ حزب اختلاف ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ کر عمر ایوب سےمتعلق عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ عمر ایوب کے کیسز زیر التوا نہیں تاہم تحریری طور پرتصدیق نہیں کی گئی۔ قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ناگزیر ہیں۔
خط کے مطابق عمر ایوب کے مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا مقررہ طریقہ کار تحریری تصدیق موصول ہونے پر آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ معاملے کی جلد تکمیل کے لیے مطلوبہ دستاویزات ارسال کی جائیں۔



















