پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے لیے نوجوان کوچز کی تعیناتی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر نامزد کر دیا ہےجو آسٹریلیا کے دورے کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچز کا اعلان کر دیا گیا
علاوہ ازیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمر گل اور سعید اجمل کو بالترتیب فاسٹ باؤلنگ کوچ اور اسپن باؤلنگ کوچ کے عہدے تفویض کیے گئے ہیں۔
منگل کو، کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا نمایاں فرق ہونا چاہیے، اگر عمر کا فرق نہیں ہے تو کھلاڑی کوچ کا احترام نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نوجوان اسپنرز کو پالش کرکے ٹیم کا حصہ بنائیں گے، سعید اجمل
جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ کو نہ سمجھنے والوں نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا۔
لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کا کپتانی کا تجربہ ہے اور دورہ آسٹریلیا کے لئے انہیں کپتان بنانا چاہیے تھا۔
انہوں نے غیر ملکی کوچز سے متعلق کہا کہ قومی ٹیم کے لئے باہر کے کوچز لگانا سینئر کرکٹرز کی توہین ہے، کیا ہمارے سینئرز کرکٹرز کرکٹ نہیں سکھا سکتے۔