بھارتی ریاست گوا کے شمالی ضلع میں ارپورہ کے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکے کےبعد آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
تفصیلات کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترکلب کا کچن اسٹاف شامل ہے،زیادہ ترافراد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے،متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پالیا،ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ کی وجہ کچن میں گیس سلنڈر پھٹنا بتایا جا رہا ہے۔





















