کراچی ائیرپورٹ سےمسافروں کوآف لوڈ کئےجانےکامعاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا، تحریری شکایت پرپچیس مسافروں کوآف لوڈ کئےجانےمعاملےکی تحقیقات کاحکم جاری کر دیا گیا، وفاقی محتسب نےشکایت پر ڈی جی ایف آئی اےکو پندرہ دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
شکایت اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرکی جانب سےوفاقی محتسب کےروبروکی گئی ۔ تحریری شکایت میں کہاگیا کہ پانچ نومبرکوملازمت کے لئےترکی جانےوالےپچیس مسافروں کو بلاجوازآف لوڈکیاگیا ۔ تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کےبجائےکراچی ائرپورٹ سےجانے پرایف آئی اےنے زبانی اعتراض کیا، پروٹیکٹرآف امیگرانٹس کی کلئیرنس اورفارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا،تحریری شکایت میں کہاگیا کہ آف لوڈ کئےجانےکی کوئی مہر نہیں لگائی گئی اورنہ ہی کوئی رسید جاری ہوئی ۔۔ ایف آئی اے کی بلاجوازاور غیر قانونی کارروائی پر تحقیقات کرائی جائیں، شکایت پرڈی جی ایف آئی اےنےڈائریکٹر کراچی زون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔۔ ایف آئی اےہیڈکوارٹرزسےرپورٹ کمشنرتحفظات برائےاوورسیزپاکستانیزکےذریعے وفاقی محتسب کوپیش کی جائےگی






















