لاہور کے لگژری فارم ہاوسز پرمہنگی ترین شادیوں کے معاملے پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور میں سوسے زائد لگژری فارم ہاوسز کا تعین کرلیا۔ان کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق ویجیلنس ونگ نے خفیہ نگرانی کے بعد لاہور کے 100 سے زائد لگژری فارم ہاؤسز کا تعین کر لیا ہے جن پر باضابطہ کارروائی کی تیاری جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد فارم ہاؤسز رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے زیرو ٹیکس پر تقاریب منعقد کر رہے تھے، جبکہ ان پر بھاری آمدن کے باوجود کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو رہا تھا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام فارم ہاؤسز کو پی آر اے سے رجسٹرڈ کیا جائے گا، اور شادی سمیت دیگر تقریبات کی صورت میں انہیں ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔



















