راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والد کو حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ چکلالہ پولیس نے متاثرہ والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کے بیٹے زبیر اور یاسین گالم گلوچ کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ والد کے مطابق بیٹوں نے اسے گھر میں حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ دونوں بیٹوں کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ مدعی کے مطابق اہلیہ کے انتقال کے بعد سے دونوں بیٹے اسے بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔






















