میجر شبیر شریف نشانِ حیدر کا چون واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے،پوری قوم میجر شبیر شریف شہید کوسلام عقدیت پیش کر رہی ہے۔
جرأت وبہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف اٹھائیس اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے،اپریل 1964 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا،آپ کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
میجر شبیر شریف واحد فوجی ہیں جنہیں دو سب سے بڑےفوجی اعزاز ات یعنی نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا،تین دسمبر 1971 کومیجر شبیرشریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے بالمقابل دشمن کی حدود میں واقع ایک بلند ٹیلے پر قبضہ کرنے کا حکم ملا۔
آپ کی جرات وشجاعت کےنتیجے میں تینتالیس بھارتی فوجی ہلاک جبکہ اڑتیس جنگی قیدی بنے اور چار ٹینک بھی تباہ ہوئے،چھ دسمبرکو میجر شبیر شریف بھارتی ٹینک کا گولا لگنے سے شہادت کے اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہوئے۔






















