افغانستان کا متبادل راستہ،ایرانی لینڈ روٹ کی سماء کی خبر صحیح ثابت ہوئی،حکومت نے براستہ ایران آلو اور کینو کی برآمد میں حائل بڑی رکاوٹ دور کردی۔
وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کو اس سال آلو اور کینو ایران کے راستے برآمد ہوگا،وزیراعظم ہاؤس کی ہدایت پر وزارت تجارت اور اسٹیٹ بینک نے اہم سرکلر جاری کردیا جس کی سماء کو موصول ہوگئی ہے،آلو اور کینو کی برآمد کیلئے فنانشل انسٹرومنٹ بینکوں میں جمع کرانے سے استثنیٰ مل گیا۔
سرکلر کے مطابق کینو اور آلو کی برآمد کیلئےایکسپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت ون ٹائم پرمیشن دی گئی، افغانستان کے راستے برآمد ہونے والا کینو اور آلواب ایران کے ذریعے برآمد ہوگا۔۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایف آئی ڈاکیومنٹ ایکسپورٹرز سے نہ مانگنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان نےگزشتہ سال پچپن ہزارٹن کینو اورتین لاکھ ٹن آلووسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمد کیا، فروٹ اینڈویجٹیبل ایکسپورٹرز کےسرپرست اعلیٰ وحید احمد کےمطابق اس سال کینوکی بمپرفصل ہونےکے باعث تیس فیصد زیادہ کینو وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمد کریں گے۔



















