وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سمندری طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور تودے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے ملائیشیا سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت پیش کی۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمی اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور ساتھ ہی کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔



















