راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ سری لنکا میں دو گولڈ میڈل جیت لئے۔
ارم خانم نے پاور لفٹنگ اور ڈیڈ لفٹ مقابلوں میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے ڈیڈ لفٹ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
ارم خانم کا سی پی او آفس آمد پر پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سی پی او خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم سے ملاقات کی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔






















