بلوچستان میں مواصلات کی ترقی میں اہم پیشرفت،کراچی،کوئٹہ،چمن شاہراہ این ٹونٹی فائیو پر کام کا آغاز ہوگیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آٹھ سو کلومیٹر طویل پاکستان ایکسپریس وےپرتعمیراتی کام کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کےلئے سیکیورٹی اوردیگرامور پربھی گفتگوہوئی،چیئرمین این ایچ اے اورسینئر افسران نے وفاقی وزیر مواصلات کو بلوچستان کےمنصوبوں پر بریفنگ دی۔
عبدالعلیم خان کاکہناتھا وزیراعظم نےاین ٹونٹی فائیوشاہراہ کی تعمیرکا اسی سال اعلان کیاتھا،بلوچستان میں ایسی شاہراہوں کی تعمیر کا مکمل ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، خضدار سےمستونگ تک بھی شاہراہ پربھی کام جاری ہے،بلوچستان میں پاکستان ایکسپریس وےکی تکمیل بڑا بریک تھرو ہوگا۔
اجلاس میں گوادر،کھپرو،کوسٹل ہائی وےاور دیگر شاہراہوں کےامورپربھی غوروخوض کیاگیا،وزیر مواصلات نےبلوچستان کی دیگر شاہراہوں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔



















