ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکا کے متعدد اوورسیز دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹرمپ انتظامیہ کاکہنا ہےکہ 6 اوورسیز نیوز بیورو اور 4 مارکیٹنگ آفس بند کیےجائیں گے،ضرورت پڑی تو نشریات کنٹریکٹرز کےذریعےجاری رکھیں گے،اوورسیز بیوروزمیں وی او اے پاکستان،انڈونیشیا، کینیا اور چیک ریپبلک شامل ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جرمنی، تھائی لینڈ اوربوٹسوانا میں وی او اے کےریڈیو اسٹیشنز بھی بند ہونگے،صدرٹرمپ نےمارچ میں وائس آف امریکاکی سروسز بندکرنےکا حکم دیا تھا،اپریل میں امریکی فیڈرل جج نےوی او اے کی سروسز بحال کرنےکا حکم دیا۔






















