کراچی میں 3 سالہ بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے دل خراش واقعے نے ہر دل کو سوگوار اور ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔ شوبز سے وابستہ شخصیات حساس دل کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے روح تک کو جھنجھوڑ دینے والے واقعے پر نہایت افسردہ ہیں۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا۔ اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی خرابی کی جڑ کرپشن کو قرار دیا۔
قبل ازیں سجل علی، ماہرہ، احسن خان سمیت متعدد اداکار بھی اس واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ شوبز اسٹارز کی ٹائم لائنز انھی جذبات سے بھری ہوئی ہیں تاہم یاسر حسین نے اس واقعے کی جڑ کو بے نقاب کیا ہے۔






















