آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا۔
ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 41 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ فروخت ہوا ۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت 2 فیصد سے زائد اضافے سے ساڑھے 35 لاکھ ٹن رہی ۔ نومبر میں سیمنٹ کی برآمد ساڑھے 26 فیصد کم ہوکر 5.9 لاکھ ٹن رہی ۔ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی فروخت ساڑھے 11 فیصد بڑھ کر 2.25 ٹن رہی ۔ جولائی سے نومبر سیمنٹ کی مقامی فروخت 14.7 فیصد بڑھ کر 1.75 ٹن رہی ۔ سیمنٹ کی برآمد مالی سال کے پانچ ماہ میں 40 لاکھ ٹن برقرار رہی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ڈیوٹی اور ٹیکسز میں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعت دوست پالیسیاں بنائے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔



















