جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کردیا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ جسٹس منیب اختر ،جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق بھی موجود تھے۔
اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج تعینات کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اونگزیب پہلے سپریم کورٹ میں عارضی جج تھے۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جسٹس کامران ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے معاملہ صدر کی منظوری کیلئے وزارت قانون کو بھجوادیا۔



















