اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں عدالت نے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت نے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ ایچ سی سی کے ذریعے طلب کر لیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے میرٹس پر جائے بغیر ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بھی فریق بننے کی درخواست دے رکھی ہے۔ جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ بار کی فریق بننے کی درخواست بعد میں دیکھتے ہیں۔۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔






















