بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا،آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرجاری پوسٹ میں آئی پی ایل چھوڑنےکا اعلان کیا ہے،گلین میکسویل نےکہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
تاہم ابھی انکی جانب سے پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں،دونوں کرکٹر پی ایس ایل الیون میں ان ایکشن ہونگے۔






















