افغانستان کے صوبہ اُروزگان میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان بلال اُروزگانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع چارچینو کے علاقے شیرخانی میں اس وقت پیش آیا جب 13 سے 18 سال کے درمیان کی عمر کے3 بچے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔
افغانستان میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پرانی جنگوں میں پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قندھار اور شمالی بلخ صوبوں میں ہونے والے الگ الگ واقعات میں بچوں سمیت4افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔






















