پیرو میں ایمیزون کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
خیبرایجنسی کے مطابق دونوں کشتیاں دریا سے گزرے رہی تھیں جب مٹی کا تودہ گرا، دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور قومی پولیس اور بحریہ کے یونٹوں کو ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق دریا میں پانی کے تیز بہاؤ اور بھنوروں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بدلتے موسم اور دھند کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے وقت حالات مشکل تھے۔ دونوں کشتیاں ٹکرانے کے نتیجے میں ڈوب گئیں، کشتیوں پر سوار افراد کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔






















