وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیلنج کیا ہےکہ کسی میں ہمت ہے تو گورنرراج لگاکر دکھائے۔
حیات آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہاصوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے،ہم کسی گورنر راج سے نہیں ڈرتے،کمزور اورخصوصی طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس اور وژن ہے، وہی ہمارا راستہ اور ترجیح ہے
مزیدکہاکپتان نے حکم دیا کہ زکوٰة فنڈ میں موجود رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں، جبکہ ضم اضلاع کےمعذورافرادکوبھی معاونتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وفاق کےذمےخیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، آپ سوچیں اگر وفاق ہمارے بقایاجات ادا کر دے تو ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےواضح کردیا کہ گورنرراج آئین کا ہی حصہ ہےکوئی مارشل لاء نہیں،اگرحالات ایسے ہوئے تو یہ ایک آئینی عمل ہوگا،سرکاری کلاشنکوفیں لہراکر اسلام آباد پر حملہ کرنا غیرآئینی ہے،پاکستان چلےگا تو بانی پی ٹی آئی کو بھی آس رہےگی کہ شاید وہ دوبارہ اقتدار میں آجائیں۔



















