تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی کے علاقہ ثمر زار میں مقامی پٹرول پمپ کے مالک کو قتل کر دیا گیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ مقتول کے گھر کے قریب پیش آیا،مقتول سردار ارشاد بیٹیوں کو اسکول سے لیکر گھر کے قریب پہنچا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سواردو ملزمان نے ٹارگٹ کرکے سردار ارشاد پر فائرنگ کی،اس دوران گولیاں لگنے سے سردار ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا،جبکہ ملزمان موقع سے موٹر سائیکل پر ہی فرار ہو گئے۔
پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہےاور ملزمان کی جانب گرفتاری کی ہدایت کی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر انعم شیر نے اسپتال پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔






















