وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا مسئلہ ٹویٹر اور الیکٹرانک میڈیا پر بنایا گیا، کل خواجہ آصف کا وضاحت کے ساتھ بیان آگیا ہے، ہر چیز پرسکون طریقے سے چل رہی ہے،کسی قسم کا کوئی ایشو نہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفیکیشن میں کوئی ایشو نہیں ، نوٹیفیکیشن ایک سادہ معاملہ ہے، وزیرآعظم ملک میں نہیں تھے، میری وزارت نہیں بلکہ وزارت دفاع اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کو پہلے ہی تحفظ حاصل ہے، اس حوالےسے پہلے ہی قانون سازی ہو چکی ہے، نئی آئینی ترمیم کے بعد اکٹھی تعیناتی ہونی ہے۔






















