روس نے یوکرین کے شہر دنیپرو پر میزائل حملہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
یوکرین میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کل صدر پیوٹن سے ملیں گے، امریکی ایلچی اور صدر پیوٹن کی ملاقات کل ماسکو میں ہوگی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کیف کو ایک روسی ڈرون اور میزائل حملے نے نشانہ بنایا تھا۔ روسی حملے میں دو افراد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے تھے۔






















