جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی۔ مرکز زیرزمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کے جغرافیائی خدشات 38.37 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.22 ڈگری مشرقی طول البلد پر ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔






















