میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا نیپا پر پیش آئے افسوسناک واقعہ پرسب کےساتھ رابطےمیں ہوں، پانچ سو میٹرکھدائی کی ہےابھی تک بچہ نہیں ملا ہے،ماں باپ کی جو تڑپ ہےاس کا احساس ہے،اس واقعہ پر کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا رہا ہوں،تاکہ تحقیقات ہوسکیں، بچے کی تلاش کے للیے ریسکیو کاکام جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے سوئمنگ پول کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگومیں کہاآپ میراحتساب نہیں کر سکتے،تمام چیزوں کو چیک کرنےکی ضرورت ہے،قانون کےمطابق جس کی غفلت ہوگی کارروائی کریں گے، میرے لئےآسان ہےکہ میں کہہ دوں کہ یہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین کاعلاقہ ہے،جماعت اسلامی کوصرف ایک چیز کی ضرورت ہےکہ انکی منافقت کو کوئی بےنقاب نہ کرے،میں چاہتا تو یہ ہی ہوں کہ یہ واقعہ آخری ہو لیکن ایسا کہنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔
سماء کا میئرکراچی سے سوال،نیپا حادثے کا کون ذمے دار ہے ؟سوشل میڈیا پر مرتضی وہاب استعفیٰ دو کا ٹاپ ٹرینڈ ہے،کیا آپ استعفیٰ دیں گے،اس شہر پر سترہ سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،گٹر کے ڈھکن تک نہیں لگا سکے۔
سماء کےسوال پرمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب غصے میں آگئے،بولےفیکٹ فائنڈنگ کر رہےکہ ذمے دار کون ہے، میں اپنے رب کو جوابدہ ہوں آپ بھی جواب دیں ہیں،آپ سیاسی تقریر کر رہے ہیں اچھا ہوتا آپ سوال کرلیتے۔
مرتضی وہاب نےمزیدکہا میں نے سناکہ واٹربورڈ سےمشینری مانگی گئی مگر نہیں ملی،میں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سےکہہ دیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کریں،تنقید کرنے والے لوگ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کریں گے،55 فیصد ڈھکن یو سی چیئرمینز کو دیئے گئے تھے،اتنا بڑا شہر ہے یو سی چیئرمین کو مسائل پر اپ ڈیٹ کرنا چاہئے،1334 کمپلینٹ نمبر دیا ہے واٹر بورڈ نے اس پرکمپلین آتی ہیں،نیپا چورنگی واقعہ کی مین ہول کی کمپلین لانچ نہیں کی گئی،گزشتہ سال 88ہزارمین ہولزپرڈھکن لگائے۔






















