گوجرانوالہ ڈویژن اور رحیم یار خان میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 18 بدنام زمانہ آئس ڈیلرز مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 آئس ڈیلرز منڈی بہاوالدین، دو گجرات، ایک گوجرانوالہ، ایک حافظ آباد، ایک سیالکوٹ اور دو رحیم یار خان میں میں مارے گئے ہیں۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے سخت مزاحمت کی اور ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کردی۔
ترجمان کے مطابق خانیوال میں کارروائی کے دوران 33 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ مقابلوں کے دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔






















