وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ممکنہ سفارتکاری پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
الجزیرہ کو انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال صورتحال واضح نہیں ہے۔ میں بطور وزیراطلاعات پوری صورتحال کو دیکھے بغیر رائے نہیں دے سکتا۔ مستقبل میں درست حکمتِ عملی کیلئے انتظار کرکے حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔





















