شاہ غلام قادر آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہوں گے۔ کل اسپیکر کو تعیناتی کیلئے باضابطہ دخواست دیں گے۔
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اپوزیشن بینچز پر بیٹھے گی۔ شاہ غلام قادرآزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، شاہ غلام قادرکل اسپیکر چوہدری لطیف اکبرسے ملاقات میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کیلئےباضابطہ درخواست دیں گے۔
واضح رہے کہ 18 نومبر کو راجا فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے 16ویں وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے راجا فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے، جب چوہدری انوارالحق کو قانون ساز اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔



















