گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہےکہ جب تک بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنیں گے،چین سے نہیں بیٹھوں گا،وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کی ہر چھت پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔
جلال پورجٹاں میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کےموقع پرکارکنوں کی کثیر تعداد نےگورنر پنجاب کا استقبال کیا،ڈھول کی تھاپ اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔
سردار سلیم حیدر خان نےکہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی سطح پر پاکستان کا کامیاب مقدمہ جیت کر عوام کےدلوں پر چھاپ چھوڑ دی،لوگ پیپلز پارٹی کو آنے والےالیکشن میں ووٹ کے ذریعےبھر پورنمائندگی دیں گے،اتنی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دیکھ کرمخالفین کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
سردارسلیم حیدر نےکہا کہ لاہوراسلام آباد، اٹک، جلال پور جٹاں،گجرات سمیت پورے پنجاب میں پیپلزپارٹی کوعوام کا اعتماد حاصل ہورہا ہے۔بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ایک حقیقت ہے۔






















