فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ کی تفتیش جاری ہے,اب تک سو سے زائد افراد سے تفتیش ہوچکی ہے،جبکہ نادرا نے حملے میں ملوث تینوں افراد کی افغان شہری ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔
پشاورمیں فیڈرل کانسٹبلری کے ہیڈکوارٹرپرفتنہ الخوارج کےتین خود کش بمباروں کےحملے کی انکوائری جاری ہے،ذرائع کےمطابق اب تک سو سے زائد مشتبہ افراد سےتفتیش ہوچکی ہے،نادرا نےتینوں حملہ آوروں کی افغان شہری ہونے کی تصدیق کردی ہےتاہم نادراکوحملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
تفتیشی حکام نےحملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سےایف سی ہیڈکوارٹرز تک آنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے،تاہم اب تک واقعےمیں ملوث سہولت کارکاکھوج نہیں لگایا جاسکا،حملے کے دن خودکش حملہ کرنے والوں نے موبائل فون استعمال نہیں کیا۔جس سے تفتیش میں مشکلات آرہی ہیں۔
واضح رہےکہ 24 نومبرکو صبح آٹھ بجکر گیارہ منٹ پر تین خود کش بمباروں نےایف سی ہیڈکوارٹرحملہ کیا، ایک نےگیٹ کوخودکودھماکے سےاڑایاجبکہ 2حملہ آوروں کوایف سی اہلکاروں نےگولیاں مارکرجہنم واصل کیا، واقعہ میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔






















