گیس لیکج سے فیصل آباد میں کیمکل فیکٹری دھماکے کی تحقیقیات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
فیصل آبادمیں گزشتہ دنوں ہونے والے گیس لیکج دھماکے کے معاملےکی تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں انتہائی خطرناک کیمیکلز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے،اسی معاملے پر اب انتظامیہ نےپنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری سے رجوع کرلیا ہے۔
اس حوالے سے اے سی سٹی عادل عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھےکرلئے ہیں،جلد جامع رپورٹ سامنے آجائے گی۔






















