سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی،پچاس کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ ہو گیا۔
آج علی الصبح کاغان بازارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نےمشہور ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 50 سے زائد کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل مکمل تباہ ہو گیا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو فائر بریگیڈ گاڑیوں نےمقامی لوگوں کی مدد سےآگ کو مزید بازار میں پھیلنے سے روک دیا،کے ڈی اے اسٹاف کولنگ کرنے میں مصروف ہے۔






















