وفاقی حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو کی سروسز کے لیے سبسکرپشن اور رینیول فیس مقرر کر دی گئی ہے ، ایف بی آر کے مطابق پی ایس ڈبلیو اور ایس ای سی پی ویری فیکیشن فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گڈز ڈیکلریشن کی فیس سامان کی مالیت کے مطابق وصول کی جائے گی۔
ایف بی آر کے مطابق 50 ہزار روپے تک مال پر کوئی فیس عائد نہیں ہو گی، 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے مال تک 500 روپے ، ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپے مال تک 750 روپے ، 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک 1,000 روپے، 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے مال تک 1,250 روپے ، ایک کروڑ سے 2.5 کروڑروپےمالیت کی گڈزپر 1,500 روپے، 2.5 کروڑروپےسےزائد مال پر 2,000 روپے فیس مقررکی گئی ہے۔



















