وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آئندہ سال مون سون میں سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کا مشن کے تحت مون سون 2026 اسٹریٹجک پلان میں خطرات اور بچاؤ کے اقدامات کی نشاندہی کر دی۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان کو پانچ اقسام کے سیلابوں کا سامنا ہو سکتا ہے، دریائی سیلاب، پہاڑی ریلے اور اربن فلڈنگ شامل ہیں۔گلاف پھٹنے اور سمندری طوفانوں کے بھی خطرات ہو سکتے ہیں۔ ملک کے پچپن علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پندرہ اضلاع سیلابی خطرات کی زد میں ہیں۔
مون سون 2026 اسٹریٹجک پلان سیلابوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات بھی تجویز کر دیئے گئے، پانی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ، چھوٹے ڈیم اور چیک ڈیمزتعمیر کرنے کی سفارش کے ساتھ شہری علاقوں کے نکاسی آب اورسالڈ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم بہتر بنایا جائے گا، شہری علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے۔ گلاف سے بچاؤ کیلئے ارلی وارننگ سسٹم،ہیزرڈ میپس لگانے ہونگے۔ ساحلی علاقوں میں مینگروز کے جنگلات بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔سیلابوں سے بچاؤ کیلئے این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ضروری پیشگی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔



















