بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا کےوسط میں واقع ملک کی سب سےبڑی کچی بستی میں خوفناک آتشزدگی سےسیکڑوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے گزشتہ رات پیش آنےوالے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ بجھانے میں 19 فائر انجن اور درجنوں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کی کچی بستی میں 80 ہزار سے زائد افراد رہائش پزیر ہیں۔






















