یوکرین اور امریکا میں جنگ بندی پلان پر اتفاق ہوگیا،ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاسےگفتگو میں کہاروس مزید کئی سال جنگ لڑسکتا ہے،یوکرین کیلئے ڈیل ایک بہترآپشن ہے،روس کےپاس بہت زیادہ لوگ اور فوجی ہیں،میرا خیال ہے معاہدہ ہی یوکرین کیلئے بہتر ثابت ہوگا،جنگ روکنےکی کوئی ڈیڈ لائن نہیں،سب تھک چکے ہیں،جنگ روکنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نےمزیدکہا ممکن ہے میں ان سے بات کروں،ہم اس بارے میں ان کے اسٹاف سے بات چیت کر رہےہیں،ہوسکتا ہے کہ ہم وینیزویلا کے حوالے سے بات کرلیں۔






















