جوا ایپ پروموشن کیس میں ضمانت پانے والے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جیل سے رہائی التوا کا شکار ہوگئی۔ عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث آج رہائی کی روبکار جاری نہیں ہوسکی۔
وکیل کے مطابق روبکار کی جانچ پڑتال میں وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے آج مکمل نہ ہوسکی۔
بیرسٹر امرت شیخ نے کہا کہ آج بھرپور کوشش کے باوجود روبکار مکمل نہ ہوسکی، تاہم کل تک روبکار جاری ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد رہائی ممکن ہوسکے گی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی تھی۔



















