لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکشنز کی پروموشن مقدمےمیں ملوث یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورچوہدری نے یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ ملزم گزشتہ تین ماہ سے جیل میں ہے،مقدمہ کا چالان بھی جمع ہوچکا ہےمزید کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ لہذا عدالت ضمانت منظورکرے۔
سرکاری وکیل نےدرخواست کی مخالفت کی،عدالت نے دس لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی ۔ضلع کچہری اورسیشن عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔مقدمے کے شریک ملزمان کی ضمانت پہلے ہی منظورہوچکی ہے،این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔



















