پاکستان نے زمبابوے کو 69 ر نز سے شکست دے کر ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر195 رنز بنائے، بابراعظم نے 52 گیندوں پر 74 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
زمبابوے کے ٹیم 196 رنز کے تعاقب میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رائن برل 67 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔






















