معروف تجزیہ کار احمد حسن نے بھارتی طیارے تیجس کے کریش کے معاملے پر سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا حادثہ دنیا میں شرمندگی کا باعث ہے ، اس پراجیکٹ پر کرپشن کے الزامات لگتے آ رہے ہیں، بھارتی ایئر فورس میں اس پر کافی تحفظات تھے ، مودی حکومت اور جو لوگ تیجس طیارے کی تیاری میں کرپشن الزامات کی زد میں تھے انہیں آج بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد حسن کا کہناتھا کہ جس مقام پر جہاز کریش ہوا وہاں سے ایئر شو دیکھنے آنے والے لوگ زیادہ دور موجود نہیں تھے، یہ ایک ریڈ فلیگ ہے کہ بھارتی طیارے جن میں تکینی خرابیوں پر پہلے ہی بہت بات ہو چکی ہے ان جہازوں کو ایئر شو پر دعوت دینا دراصل دیکھنے والوں کیلئے بھی ایک خطرہ ہے ، 2023 تک کا ریکارڈ ہے کہ 2370 بھارتی طیارے کریش ہو چکے ہیں، پوری دنیا میں کسی ایئر فورس کے اتنے زیادہ طیارے کریش نہیں ہوئے، تو یہ بھارت کیلئے پوری دنیا میں ایک شرمندگی کا مقام ہے جو انہوں نے اپنی ایئر فورس کو پروفیشنلزم سے ہٹا کر ہندو توا فورس بنایا ، اپنی ایئر فورس کو سیاسی کیا، اس کا ہی خمیازہ بھارت آج بھگت رہاہے ۔






















