رافیل ہوگیا فیل، دنیا میں فخر پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی دھوم مچ گئی۔ عالمی سطح پر ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف سیونٹین تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دبئی ایئر شو میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے ایئر چیفس سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ۔ اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ دبئی ایئر شو میں مشاق اور جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
دبئی ایئر شو میں جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری اور سپر مشاق طیارے نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔ دبئی ایئرشو میں جےایف 17بلاک تھری ایئرشومیں سب کی توجہ کامرکزبن گیا، جدید صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی نے جے ایف سیونٹین کی ساکھ مزید مضبوط کردی۔ کئی ممالک نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کئی ممالک نے جےایف 17تھنڈرمیں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف سیونٹین تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کردیے۔






















