خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں حکومتی حمایت یافتہ امن لشکر کمانڈر قاری جلیل کے دفتر پر نامعلوم افراد کا حملہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امن لشکر کمانڈر قاری جلیل کے دفتر پر حملے میں 7 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ جاں بحق افراد کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانیوں کے حوصلوں کو کسی صورت پست نہیں کر سکتیں۔ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔






















