خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں دو کارروائیاں کیں ، خفیہ اطلاعات پر کرم میں ٹارگٹڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔ خوارج کے دوسرے گروہ کے خلاف آپریشن میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔






















